کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی ضلع باندرابن میں نامعلوم افراد نے حملہ کر کے بدھ مت کے ایک عمر رسیدہ راہب کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
پولیس حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ نیکنگچاری گاؤں میں راہب کی خون میں لت پت لاش معبد سے برآمد ہوئی۔
تاحال کسی فرد یا گروہ نے 75 سالہ راہب مایونگ شوئی یو چک کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن بنگلہ دیش میں گزشتہ ایک سال سے جاری آزاد خیال مصنفین، غیر ملکیوں اور غیر مسلموں کے قتل کے واقعات کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔
ان میں سے اکثر واقعات کی ذمہ داری انتہا
پسند قبول کر چکے ہیں۔
پولیس کے ایک عہدیدار جاشم الدین نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" کو بتایا کہ شبہ یہی ہے کہ تقریباً چار افراد نے راہب پر حملہ کیا۔
ان کے بقول یو چک نے حال ہی میں کاشتکاری ترک کر کے کلی طور رہبانیت اختیار کی تھی اور وہ یہاں اکیلے رہتے تھے۔
پولیس کو تاحال اس قتل کے محرکات کا سراغ نہیں مل سکا ہے لیکن شائع شدہ اطلاعات کے مطابق راہب کو کچھ عرصے سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملتی رہی تھیں۔
باندرابن میں بدھ مت کے ماننے والوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔